پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل

لاہور(پاکستان امیج) لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے۔

قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

 

شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کو اب براستہ ساہیوال کراچی چلایا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *