پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل بزنس ٹرین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل بزنس ٹرین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف جدید ٹرین کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور اسٹیشن پر کریں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان پہلے سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے، جو 28 نئی ڈیجیٹل چائنیز کوچز پر مشتمل ہوں گی۔

جدید بزنس ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ڈائننگ کار شامل ہوگی۔

ٹرین کے کرایہ میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز اپنے نظام کو بھی جدید کر رہی ہے، اس حوالے سے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ اور لائیو ٹریکنگ ایپ کو مزید اپ گریڈ کر رہی ہے۔

اسی طرح، لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایسکلیٹرز (برقی سیڑھیاں) نصب کر دی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے نے 40 ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت بطور پائلٹ پراجیکٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *