پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے مشرق وسطیٰ میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ طویل عرصے سے کشیدگی میں کمی اور تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے، اور یہ جنگ بندی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی عملی بندش اور توانائی تنصیبات پر حملوں نے عالمی منڈیوں کو متاثر کیا اور تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آسٹریلیا نے کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں میں پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *