نئی دہلی(پاکستان امیج)افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صرف سپنرز پر انحصار نہیں کریں گے،بیٹرز، فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ان کا کہناتھا کہ ورلڈکپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں،پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے ہوئے۔
Pakistan Image