پاکستان تحریک رہنما کے بانی رہنما پارٹی بچانے میدان میں آگئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی رہنما پارٹی کو بچانے کیلئے عملی طور پر میدان میں آ گئے۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت فاؤنڈر ممبرز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

گزشتہ روز اکبر ایس بابر نے بانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کیلئے قائم ہوئی، آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *