پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

احمدپور شرقیہ (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق شاہ گزین عباسی کے بھائی شاہ زین عباسی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزین عباسی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا، صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249 ہیں، 2018ء کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراوڑ میں دو مقدمات درج ہیں، سانحہ 9 مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *