کراچی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کی وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’’ان فوکس‘‘ کی میزبان نادیہ نقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ ٹکٹوں پر فردوس شمیم نقوی سے گفتگو کا کلپ شیئر کیا ہے۔
میزبان کے سوال’’پی ٹی آئی میں ٹکٹ پھر ان لوگوں کو دیا گیا جن کیلئے کہا گیا تھا کہ ان کو جتوانا ہے‘‘کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ نہیں بتائیں کس نے کہا۔
’’آپریشن سندور‘‘کی ناکامی ، بھارت نے’’ آپریشن مہادیو‘‘ کے نام پر فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے، کن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلی چیز مراد سعیدجوسینیٹ ٹکٹ کے مستحق تھے،نادیہ نقی نے کہاکہ ٹھیک ہے وہ تو آپ کی پارٹی میں ہیں، اس پر فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اعظم سواتی ، فیصل جاوید خان،روبینہ ناز،ایک آدمی (مرزا آفریدی)پر اعتراض ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مرزاآفریدی ایک بااثر شخص ہے،وہ پارٹی کی مالی معاونت بھی کرتا رہا ہے،ہر پارٹی کو خاص طور پر اس دور میں بھی مالی اعانت کی ضرورت ہوتی ہے،جہاں ہم پارٹی ورکرز ،سیاستدانوں اور سپورٹرز کو ٹکٹ دیتے ہیں ،سینیٹ کے لیول پر ہمیں ان لوگوں کی خدمات کو بھی تسلیم کرنا ہوتا ہے،جو پارٹی کی گاہے بگاہے مدد کرتے آ رہے ہیں۔
Pakistan Image