پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی، سیاسی اور کور کمیٹی نے کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی، سیاسی اور کور کمیٹی نے کل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی نے رات گئے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا۔

رات گئے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نےحکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی، بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ لانگ مارچ سے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف وفاق ممکنہ طور اقدام اٹھا سکتا ہے۔ تحفہمنتخب کریں

سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دی گئی، تاہم وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس میں موقف اپنایا کہ لانگ مارچ بانی چیئرمین ہی ملتوی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *