پاکستان تحریک انصاف نے25 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے 25 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگ لی ہے ۔

لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنرراولپندی کو باقاعدہ درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ملک میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے تمام جماعتیں سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اپنی سیاسی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں 25 نومبر کو ورکرز کنونشن کی اجازت دی جائے۔ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست وصول کرلی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *