پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ صرف 430 آپریٹ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کراچی سے آج 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ فیصل آباد 5، 5 پشاور 4 سکھر ،گلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد بڑا اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email