پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹ تعاون میں تاریخی پیش رفت

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون بڑھنے سے اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔

پاک چین مشترکہ ٹائر کمپنی (سروس لانگ مارچ ٹائرز) نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی لسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

سروس لانگ مارچ ٹائرز پاکستان کے ’’سروسز گروپ‘‘ اور چین کی ’’چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی‘‘ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے قائم کسی کمپنی کی پہلی عوامی لسٹنگ ہے جو دونوں ممالک کے مالی تعاون میں اہم سنگِ میل ہے۔

کمپنی نے 28 ملین ڈالر حاصل کیے، جو پاکستان کے نجی شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او ثابت ہوا۔

اس سرمایہ کاری سے مقامی ٹائر سازی کی صلاحیت بڑھے گی، درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF) کی بنیاد پر مارکیٹ انفرا اسٹرکچر اور نئی سرمایہ کاری مصنوعات بشمول اسلامی فنانس میں تعاون بڑھائیں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور مالیاتی تعاون کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *