پاکستان اور نیوزی لینڈ سیزیز کی ٹکٹوں کی فرخت شروع ، کم سے کم ٹکٹ کتنے کی ہے؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم پانچ سو روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے (VVIP گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔ ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے سات ہزار روپے ہونگی۔

اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے۔ جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *