پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل بری خبر آ گئی

نیویارک(پاکستان امیج ) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔

اتوار کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ویدر رپورٹس کے مطابق بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

سنسنی خیز مقابلے کے پیش نظر بارش کی صورت میں میچ کو اضافی وقت دیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا سے اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *