پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پچھاڑ سکتا ہے یا نہیں، قومی کرکٹر نے شائقین کو امید دلا دی

لاہور (پاکستان امیج) شاہین آل راونڈ عماد وسیم نے کرکٹ فینز کو قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز جیت سکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عماد وسیم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ ایونٹ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے امکانات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے مابین میچ کا پریشر ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اہم میچ کل کھیلا جانا ہے، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر جبکہ انگلینڈ 10 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *