پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابتدائی وقت میں 520 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 55900 کی سطح پر پہنچا۔

بعد ازاں بازار حصص میں مزید تیزی کا رجحان جاری ہے، جس سے پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 708 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی آئی اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 56000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس بڑھ کر 56100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

دریں اثنا پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 53پیسے کی کمی کے ساتھ 286.50 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *