ممبئی (پاکستان امیج) افواہوں کے درمیان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے اور اب اس سلسلے میں مختلف تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ ثنا جاوید کی کچھ پرانی تصاویر بھی مداحوں کی دلچسپی کی وجہ سے شیئرکی گئی ہیں، شعیب نے 20 جنوری بروز ہفتہ شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔
اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ کر لیا ہے ۔
بتادیں کہ اداکارہ ثنا جاوید کی اس سے پہلے پاکستانی گلوکار عمیر جیسول سے شادی ہوئی تھی ۔ ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔
آیت ہومز، تین مرلہ کے سستے گھر انتہائی آسان اقساط پر، ڈیلی پاکستان کے فالوورزکے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ
اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
بتادیں کہ ثنا جاوید پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے۔
ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انہوں نے 2012ء کی سیریز “میرا پہلا پیار” میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈراما شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔
ثنا نے 2017ء میں سماجی مزاحیہ فلم “مہرو النساء وی لو یو” سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل اداکار دانش تیمور تھے۔ 2018ء میں پاکستان کی مشہورِ تفریحی ویب سائٹ “سمتھنگ ہاوٹ” نے ثنا جاوید کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی بہترین اداکارہ قرار دیا تھا۔
اداکارہ ثنا جاوید کافی خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں ۔
Pakistan Image