پاکستانی ڈرامے اور گھریلو تشدد کا عنصر، عائشہ جہانزیب کھل کر بول پڑیں

کراچی (پاکستان امیج) حال ہی میں عائشہ جہانزیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے صنفی امتیاز، خواتین کے لیے مواقع کی کمی اور معاشرے میں منافقت کے بارے میں بات کی، عائشہ جہانزیب نے اس بارے میں بھی اپنی رائے بیان کی کہ کس طرح ڈرامے یہ پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں کہ تشدد اور اسے برداشت کرنا عام ہے اور کئی اعتبار سے ٹھیک ہے۔ ان کے نزدیک اس طرح کی چیزیں ہمارے معاشرے میں تشدد کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے خلاف بھی بات کی۔ ان کے نزدیک کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھانے کے بعد پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔انہوں نے ایسی لڑکیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ریلیشن شپ میں ہیں کے بارے میں کہا کہ وہ وہ بھی بدسلوکی اور گالم گلوچ کو برداشت کرتی ہیں اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایک بار جب کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو پھر وہ ہاتھ پیچھے نہیں ہٹتا اور وہ ہاتھ بار بار اٹھتا ہے۔

یادرہے کہ عائشہ جہانزیب ایک پاکستانی اینکر اور اداکارہ ہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں ایک بہت بڑی آزمائش سے گزری ہیں۔ وہ ابھی اپنے شوہر سے گھریلو تشدد کا شکاررہی ہیں اوراب طلاق لے رہی ہے۔ انہوں نے ایک مشکل دور سے گذرنے کے بعداپنی زندگی میں آگے بڑھ کر بہادری سے قدم اٹھایا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *