پاکستانی ٹیم مشکلات میں ہے، سابق کپتان مصباح الحق کا حیران کن بیان

کراچی(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابراعظم الیون کو جیت کے ٹریک پر واپسی کےلیے سپیشل پرفارمنس دینا ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے، ایشیا ءکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد مسائل پیدا ہوئے۔ قومی ٹیم کو واپس جیت کے ٹریک پر آنے کےلیے سپیشل پرفارمنس دینا ہوگی، بھارت کے خلاف میچ سے قبل2 میچز کافی اہم ہیں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، اگر 2 میچز میں اوپر نیچے ہوا تو پریشر آجائے گا۔ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے، اگر بورڈ پر 350 ہے تو میچ جیتنا بنتا ہے۔مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ فخر کا آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے، لیفٹ ہینڈ اوپنر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کےلیے بڑا سکور کرسکتا ہے۔ فخر کو اس لیے بیک کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے کام آسکتا ہے، ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، سعود شکیل نے کافی زبردست کھیلا تھا۔سینٹرل کنٹریکٹ پر میرے بھی کچھ تحفظات ہیں، اس میں میرا ان پٹ نہیں، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے، اہم ممبران کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *