پاکستانی سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اہم غیر ملکی ٹیم نے کوچ رکھ لیا

لندن (پاکستان امیج  )پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پُرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *