پاکستانی دیکھتے رہ گئے، متحدہ عرب امارات نے پیٹرول کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

لاہور(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارا ت نے جنوری کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کےقیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔پیٹرول سپر 98 جو دسمبر میں 2.96 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.85 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد 2.71 درہم میں دستیاب ہوگا۔ای پلس 91 کا نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھا۔ جنوری میں نرخ کم ہوکر 2.64 درہم ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 3 درہم مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈیزل 3.19 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *