پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بیرون ملک بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

لندن (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ان کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستانی ثقافت اور فنی دنیا میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔

ہانیہ عامر جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی ہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے ڈراموں اور مزاحیہ انسٹاگرام مواد کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ ویڈیوز اور منی وی لاگ کے ذریعے وہ اپنی منفرد شخصیت اور مزاحی حس کا مظاہرہ کرتی ہیں، جو ان کے مداحوں میں مقبول ہیں۔

اب انہوں نے اس ایوارڈ کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ہانیہ عامر کو ایوارڈ ملنے کے بعد تعریفی کلمات سنائے گئے، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ”اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں اپنی“ اور مزید کہا، ”بس یہی خواہش ہے کہ پاکستان کا نام اس طرح روشن کروں اور انٹرٹین کرتے رہوں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

اس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف عالمی شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے ہانیہ کی فنی خدمات اور ان کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کی بھرپور تعریف کی۔

ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیاں کی دعا کی۔ یہ ایوارڈ ہانیہ کی عالمی سطح پر شہرت اور ان کے فن کے اعتراف کا ایک اور سنگ میل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *