کولمبو (پاکستان امیج)پاکستانیوں کی دعائیں قبول ہو گئیں، کولمبو میں بارش رک گئی ہے جس کے بعد سٹیڈیم سے کور ہٹائے جا رہےہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ایشیا کپ کا آج پاکستان کیلئے انتہائی اہم میچ ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پریما داسا سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کولمبو میں بارش رکنے کی دعاؤں میں مصروف تھے کہ اگر آج بارش ہوتی رہتی تو پاکستان کیلئے فائنل میں پہنچنا ناممکن ہو جاتا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میچ نہ ہو نے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گااور سری لنکن ٹیم بہتر رن ریٹ کے سبب فائنل میں پہنچ جائے گی۔
Pakistan Image