پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ متعلقہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *