پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرونِ ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ سے کہاہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے تمام مشینیں اگلے ہفتے سے فعال ہو جائیں گیں۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے مشینیں منگوائی گئی ہیں اس وقت 10 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیسک ٹاپ مشینیں فعال ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہوجائے گی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ ہو رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *