پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع ، حکومت نے بڑا علان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی وجیونیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاترکو بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانےکی سہولت سے انکار نہیں کیا جائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانےکے اہل ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *