پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس بیک لاک ختم کردیا، بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیک لاک بھی نمٹا دیا گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کا مزید کہناتھا کہ پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے بطور چیلنج قبول کیا،ہمارے پاس پرنٹنگ سے متعلق وسائل محدود تھے،یومیہ 65ہزار پاسپورٹس پراسیس ہوتے ہیں، پرنٹنگ 23ہزار یومیہ ہو رہی تھی،ان کاکہناتھا کہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے ،نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجرا کاعمل مکمل طور پر نارمل ہو جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *