اسلام آباد (پاکستان امیج ) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب کے دوران ایوان میں کون کونسے اہم اپوزیشن رہنما” غائب” تھے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
خبر رساں ادارے “صباح نیوز” کے مطابق محمود خان اچکزئی‘اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ تینوں قائدین کی جماعتوں کا تعلق اپوزیشن سے ہے ۔ے یو آئی کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی اور انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کے احتجاج میں ساتھ نہیں دیا ۔
Pakistan Image