پاراچنار: مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان چبا ڈالا

پاراچنار(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔
انگریزی اخباردی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کئے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔
واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *