سری لنکا(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 آئی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے، جہاں اسے روایتی گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف شاندار مہمان نوازی پر خوش نظر آئے اور سیریز کے لیے جوش و خروش دیکھا گیا۔
ٹی20 سیریز کے تینوں میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا کے رنگیری انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دورہ سری لنکا گرین شرٹس کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔
Pakistan Image