ٹی 20پلیئرز رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کی تنزلی، کونسے نمبر پر چلے گئے؟ جانیے

دبئی(پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی 20 پلیئر کی نئی رینکنگ جاری کر دیا،محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔

نئی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر اعظم پانچویں نمبر چلے گئے،ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،انگلینڈ کے فل سالٹ نے 18 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بولنگ میں عادل رشید پہلے، راشد خان دوسرے اور روی بشنوئی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *