ٹی 20ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا،عماد وسیم اِن، اعظم خان قومی ٹیم سے آؤٹ

نیویارک(پاکستان امیج)امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کپتان بابراعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پر سے اعتماد اٹھ گیا،اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی،اعظم خان 14ٹی 20میں پاکستان کیلئے صرف 88رنز بنا سکے ہیں،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم 4فاسٹ بولراور 2آل راؤنڈر سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی ،پاکستان کی اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان کریں گے،11کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخرزمان، افتخار احمد ،شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ بھی 11کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *