ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کو سپر 8 مرحلےمیں بڑی خوشخبری مل گئی

نیویارک (پاکستان امیج)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو بولنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر 8 مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔

اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21 جون کو شیڈول ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *