ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر اور ایف ایم یو میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایف بی آر اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے درمیان غیر قانونی فنانسنگ و ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے مالیاتی انٹیلی جنس برائے ٹیکس چوری پر مشترکہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اور ایف ایم یو کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور غیر قانونی مالیات سے نمٹنے کے متفقہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اس شراکت داری کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ انھوں نے برٹش ہائی کمیشن کے مسٹر لیوس ایونز کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے تقریب میں مدد فراہم کی۔

 

ایف ایم یو کی ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق نے ٹیکس چوری سے نمٹنے کیلیے معلومات کی بنیاد کو بڑھانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلیے ایف بی آر اور ایف ایم یو کے درمیان پائیدار ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *