ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے اس کے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مطابق ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فی کلو تین سے چار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری وزارت خزانہ نے تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئی تجاویز زیرغور لائی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز کا کہنا ہے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *