ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ، ایوارڈز دیئے جائیں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج ) ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق سب سے زیادہ مجموعی ٹیکس دینے والوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد،کمپنیوں اوربرآمدکنندگان کی پذیرائی کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف تقریباً 59 افراد کو ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز دیں گے۔اس حوالے سے فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں انفرادی،اے اوپیز اورکمپنیز میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے 11 افراد شامل ہیں جبکہ فہرست میں تمام ٹیکسوں میں سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے 11 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔
ایوارڈ لینے والوں میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 2 نئے ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں، چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے 3 ٹیکس دہندگان بھی ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ برآمدکنندگان میں 6 آئی ٹی، 3 ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں 14 افراد کو ایوارڈ دیئے جائیں گے،1 کروڑ ڈالر یا زائد برآمد کنندگان میں 3 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔غیر روایتی اورجدید مصنوعات کے 3 اور 3 خواتین ایکسپورٹرزبھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *