ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی سے جھلسنے والے 2مزدور ہسپتال میں چل بسے

فیصل آباد(پاکستان امیج) ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی سے جھلسنے والے 2مزدور ہسپتال میں چل بسے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع ٹیکسٹائل مل کے ایک یونٹ میں آگ لگنے سے وہاں کام کرنے والے دو مزدور بری طرح جھلس گئے تھے ، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں 5روز زیر علاج رہنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 33 سالہ عبدالرؤف، 37 سالہ آصف شامل تھے ، دنوں مزدورں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔

واضح رہے ٹیکسٹائل مل میں اتوار کے روز گیس لیکج کے باعث آگ لگی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *