ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

لاہور(پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کریں گے۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے کچھ شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *