ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے باوجود جرمانہ کیوں بھرنا پڑ گیا؟

دبئی (پاکستان امیج) آئی سی سی نے ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 10،10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ شاہینوں نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کروائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیت لیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 401 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم نے 25.3 اوورز میں 200 رنز بنائے ۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحٹ نیوزی لینڈ کو شکست ہو گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *