ٹیلر سوئفٹ کے عملے کی چاندی، گلوکارہ نے 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا

نیویارک(پاکستان امیج)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اقدام نے ان کے مداحوں سمیت ہر کسی کو دنگ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ٹور میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالرکمانے والی امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنےعملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے کر کمال کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 برس کی گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے تھے، 197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔

ٹیلرسوئفٹ نے اپنےعملےکو بونس کےساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلرسوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دے دیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *