ٹک ٹاک نے بھی ماہانہ فیس پروگرام متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ، مہینے کے کتنے پیسے دینے ہوں گے ؟ جانیے

لاہور پاکستان امیج)ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعداب ٹک ٹاک نے بھی ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام صارفین کیلئے متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔
نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق اب معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے پر کام کیا جا رہا ہے۔مگر اس پروگرام کے تحت اکاوئنٹ ویریفائیڈ یا نئے فیچرز تک خصوصی رسائی حاصل نہیں ہوگی بلکہ یہ اشتہارات سے پاک ویڈیوز دکھانے کے لیے ہوگا۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اشتہارات سے پاک سبسکرپشن پلان کی آزمائش شروع کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اس سبسکرپشن پلان کے تحت ماہانہ 4.99 ڈالرز لیے جائیں گے۔بعد ازاں کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ ایک ملک میں اس پروگرام کی آزمائش کی جا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ اس پروگرام کو دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے۔ اس سبسکرپشن پلان کے تحت ٹک ٹاک پر تھرڈ پارٹی اشتہارات کو نہیں دکھایا جائے گا، البتہ کریٹیرز کی مارکیٹنگ مہم پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو سب سے زیادہ آمدنی اشتہارات سے ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *