جیکب آباد (پاکستان امیج) جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ پی ایس 3 پر ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما پیپلز پارٹی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے، سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ، سردارچانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے بعد مراد علی شاہ نے کہا کہ ممتاز جکھرانی سے تفصیلی بات ہوئی، ان کا موقف چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔ ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میں اس حلقہ سے 2 بار منتخب ہوا ہوں، ٹکٹ میرا حق بنتا ہے، ٹکٹ نہ ملنا ناانصافی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image