ٹویٹ کا معاملہ، ایف آئی اے کی ٹیم تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ بڑا دعویٰ

راولپنڈی(پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے جیل ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تحقیقات کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *