ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، پولیس نے بھارتی کپتان کے 3 چالان کر دیئے

ممبئی(پاکستان امیج)پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 3 چالان کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کے چالان گاڑی تیز چلانے کی وجہ سے ہوئے، روہت شرما بنگلا دیش کے خلاف میچ کیلئے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کپتان روہت شرما کے آن لائن چالان کئے جبکہ انہیں پرائیویٹ کار پر تیز رفتاری کے ساتھ سفر کرنے پر ہدف تنقید بھی بنایا جا رہا ہے۔ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آج 17واں میچ ہے جس میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *