اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ’’ٹرمپ کو ابا‘‘کہنے پر ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’درپردہ ‘‘میں شرکت کی ۔
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کون ہے؟ہم ٹرمپ کو کیا سمجھتے ہیں،ٹرمپ کیا ہے جی۔
پروگرام کی میزبان ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ ابا جی سمجھتے تھے،کہتے تھے ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کے دروازے کھلوائے گا اور عمران خان کو رہا کروائے گا،جب وہ مکر گیا آزاد کروانے سے یا اس نے آزاد نہیں کروایا،تو آپ نے کہاکہ کیا کر سکتے ہیں۔
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ہمار اٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ کیا آپ ٹرمپ کو ابا جی نہیں سمجھتے تھے؟آپ نے یہ پوچھا توسوری مجھے یہ پوچھنا پڑا۔
ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈاکٹر صاحبہ میں یہ اعتراض کرتا ہوں آپ الفاظ واپس لیں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ آپ نے کہاکہ ٹرمپ کو ہم کیا سمجھتے ہیں،امریکی صدر ہیں۔
ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ اپنے الفاظ درست کریں،ڈاکٹر فضہ خان نے کہا کیا؟ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ آپ ابا کس کو بول رہی ہیں؟
ڈاکٹر فضہ نے کہاکہ تو کیا آپ لوگوں نے ٹرمپ سے امیدیں نہیں لگائی ہوئی تھیں،ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا۔
فضہ خان نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کررہی ہوں،اسمبلی میں کھڑے ہو کر جوالفاظ بولے جارہے ہوتے ہیں وہ۔
Pakistan Image