ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر مبینہ فائرنگ کے واقعے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف کوئی اور معروف فلمی شخصیت تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے ایک دوسرے بالی ووڈ اسٹار کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث ان تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوسرے اداکار تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد ٹائیگر شروف کو نسبتاً آسان ہدف سمجھ کر مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں یہ واقعہ پیش آیا جب اداکار فٹبال کلب سے روانہ ہو رہے تھے۔ فائرنگ میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ اداکار گولی لگنے سے محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *