ویوین رچرڈز نانا بن گئے، مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

جمیکا (پاکستان امیج)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز سر ویون رچرڈز بھی نانا بن گئے ہیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،اس خوشخبری کا اعلان جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں اُنہوں نے اپنی بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔

سابا اور ستیادیپ نے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی 11 اکتوبر 2024 کو پیدا ہوئی۔ انہوں نے پوسٹ میں “11.10.24” لکھا اور ایک نظر بد سے بچاؤ کی علامت والا ایموجی بھی شامل کیا۔

جوڑے نے ایک مونوکروم تصویر شیئر کی جس میں ان کی بچی کے ننھے پاؤں نظر آ رہے ہیں، جوڑے کے اعلان میں لکھا تھا، “ہماری بیٹی ایک خصوصی دن پر آئی۔ 11.10.2024۔ مسابا اور ستیادیپ۔”

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *