ویمنز ٹی 20: پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، افریقہ کو تیسرے میچ میں شکست

بینونی (پاکستان امیج) پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 53 رنز سے شکست دے دی۔

بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثناء 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، سدرہ امین اور عالیہ ریاض 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے چار رن آؤٹ کیے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 16.5 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء نے 2 اور عائشہ ظفر نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان ٹیم نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین رن آؤٹ کیے۔

پاکستان کی فتح کے باوجود تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *