کراچی (پاکستان امیج )پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں آئر لینڈ کے خلاف اس جیت کی ضرورت تھی، ویل ڈن ٹیم ! خاص طور پر جس طرح رضوان اور فخر زمان کھیلے۔انہوں نے ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں ورلڈکپ میں بھی اسی مائنڈ سیٹ کی ضرورت ہے، زیادہ تر بیٹرز کو اسی سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو 300 انٹرنیشنل وکٹیں لینے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image