ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟

گوجرانوالہ (پاکستان امیج) نوشہرہ ورکاں میں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ سے ملنے آنے والے عاشق کی گھر والوں نے دھلائی کردی، لڑکے کی مونچھیں، سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں پیش آیا جہاں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو ملنے والا عاشق گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والے نوجوان عاشق کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی جو نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے، تشدد کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی مونچھیں ،سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔

تصاویر میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی نوجوان طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *