ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی نےبین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جمیکا (پاکستان امیج) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں مایہ نازسپنر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا، سنیل نارائن نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فیملی اور والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سنیل نارائن کا کہنا تھا کہ 4 برس قبل ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔خیال رہے کہ سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کےلیے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *